لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام 73

لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، پولیس نے کار سوار سمگلر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ،پستول9MMاور100کارتوس برآمد کرلئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر مشکوک موٹرکارنمبررAND-967کو روک کر اس کی تلاشی لی تو دوران تلاشی کار میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی200گرام آئس ،پستول9MMاور100کارتوس برآمد کرلئے ۔

پولیس نے کار سوار ملزم عیسیٰ ترین ولد ولد سیف اللہ سکنہ ارباب ٹاﺅن کوئٹہ سےکو گرفتار کرکے منشیات، اسلحہ اور موٹر کار کو تحویل میں لے لیایارک پولیس نے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں