مطلوب اشتہاری ملزم گلستان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کے دوران مکان سے اسلحہ برآمد 104

مطلوب اشتہاری ملزم گلستان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کے دوران مکان سے اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) درابن پولیس کی کاروائی محلہ فیض آباد میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گلستان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کے دوران مکان سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ درابن فضل الٰہی نے پولیس نفری کے ہمراہ درابن کے محلہ فیض آباد میں پولیس کو مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گلستان ولد گلنواز کی گھر میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تاہم ملزم موقع پر موجود نہ تھا۔

پولیس نے ملزم کے گھر سے 1رائفل اور6کارتوس برآمد کرلئے۔ درابن پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ مطلوب اشتہاری ملزم کیخلاف 15AAکے تحت درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں