ماہانہ کفالت الاﺅنس فراہم کرنے کا مرحلہ تیس جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ 100

ماہانہ کفالت الاﺅنس فراہم کرنے کا مرحلہ تیس جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا لاک ڈاﺅن سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی کفالت کے لئے کابینہ سے منظور شدہ احساس کیش امدادی پیکچ کے اپریل تاجون کے دوران تین ہزار روپے ماہانہ کفالت الاﺅنس فراہم کرنے کا مرحلہ تیس جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیاہے

اور جن خاندانوں کویہ امداد نہیں ملی انہیں پیر سے رقم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیاجائے گا جبکہ احساس کیش امدادی پیکج کے تحت یہ سلسلہ 31 دسمبر 2020 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے ،

جس کے لئے عالمی مالیاتی اور امدادی اداروں سے سو ارب روپے کی اضافہ فنڈنگ کا انتظام کرنے کے لئے مذاکرات یکم جولائی سے قبل طے کیے جائیں گے اور آئندہ چھ ماہ کے دوران بھی خاندانوں کو جولائی ،اگست اور ستمبر کے لئے بارہ ہزار روپے اور اکتوبر ،نومبر اور دسمبر کے تین ماہ کے لئے مزید بارہ ہزار روپے کی دو اقساط دینے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،

ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم پروگرام کے تحت دو ہزار روپے ماہانہ کفالت الاﺅنس والے 45 لاکھ خاندانوں کو اس بار ایک ہزار روپے اضافی دینے اور مجموعی طورپر تین ہزار روپے کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،

احساس کیش امدادی پیکج کے تحت امداد پانے کے اہل 35 لاکھ دیہاری دار مزدوروں اور آمدن سے محروم خاندانوں کو تین ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے بارہ ہزار روپے کی قسط کے اجراءکے لئے بی آئی ایس پی ،نادرا اور صوبائی حکومتوں کے ڈیٹا کی سکرونٹی کرکے ہر خاندان کو ایک بار امدادکا اصول اپنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں