68 روز کی بند کے بعد تمام ضلعی عدالتوں کو بھی سوموار سے کھولنے کا فیصلہ 81

68 روز کی بند کے بعد تمام ضلعی عدالتوں کو بھی سوموار سے کھولنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یکم جون سے صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کو کھولنے سے متعلق جوڈیشل افسران اور بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد 68 روز کی بند کے بعد تمام ضلعی عدالتوں کو بھی سوموار سے کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ خواجہ وجیہہ الدین کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس پشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں صوبے بھر کی تمام ضلعی عدالتوں کی انتظامیہ اور عدالتی کاروائی شروع کرنے سے متعلق جوڈیشل افسران اور بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی

جس سے باہمی مفاہمت سے فیصلہ کیاگیا کہ تمام ضلعی عدالتوں ،ایکس کیڈر کورٹس اور ٹریبونل کو یکم جون بروز پیر سے فعال کیا جائے گا ،تاہم اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ عدالتی کاروائی کے دوران کورونا وائرس سے متعلق وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور عملے وکلاءاور موکلین کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے ،

واضح رہے کہ ضلع عدالتوں کو کورونا وباءکے باعث 24 مارچ 2020 سے بند کردیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں