اُلّو کے بچے پیٹ کے بَل کیوں سوتے ہیں؟ اصل وجہ سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی 74

اُلّو کے بچے پیٹ کے بَل کیوں سوتے ہیں؟ اصل وجہ سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الو کے بچے ہمیشہ اوندھے منہ سوتے ہیں مگر اس کی وجہ کوئی نہیں جانتا تھا۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے جس میں بالآخر اس کی وجہ بتا دی گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو معروف صحافی اور مصنف مارک ریس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں الو کے ایک بچے کو اوندھے منہ سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں مارک ریس بتاتے ہیں کہ ”مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ الو کے بچے اوندھے منہ کیوں سوتے ہیں۔“

مارک ریس لکھتے ہیں کہ ”اس کی وجہ یہ ہے کہ الو کے بچوں کا سر بہت وزنی ہوتا ہے لیکن اس کی مناسب سے ان کا جسم بہت کمزور، جو ان کے سر کا وزن نہیں اٹھا پاتا۔ یہی وجہ ہے کہ الو کے بچے اوندھے منہ سوتے ہیں۔“مارک ریس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”آپ کی ٹویٹ معلوماتی بھی ہے اور افسوس کردینے والی بھی۔“ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ کے بعد وہ الوﺅں کے متعلق گوگل پر سرچ کررہے ہیں جو انہوں نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں