پشاور:وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پرائیویٹ سکول کھولنے کے لئے ا 89

پشاور:وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پرائیویٹ سکول کھولنے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حوالے سے سفارشاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس محکمہ تعلیم کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔

جس میں وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال، سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، مینیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی تاشفین حیدر اور پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر سلیم خان، فضل اللہ داودزئی، انس تکریم اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔

پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن نیٹ ورک عہدیداروں نے کرونا صورتحال کی وجہ سے متاثرہ نجی سکولوں کی طرف سے ڈیمانڈز پیش کئے جسمیں سکولوں کے اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کی حاضری، سکولوں کو ٹیکس میں چھوٹ اور حکومت کی طرف سے نجی اسکولوں کے لئے سافٹ لون کے ڈیمانڈز شامل تھے۔ کمیٹی میں ممبران نے آن لائن کلاسز کیلئے ٹوٹل تدریسی عملے کی دس فیصد اساتذہ کی حاضری اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کے دس ملازمین کو سکولوں میں حاضری دینے سے اتفاق کیا تاکہ سکول کے معاملات بھی چل سکے اور طلبہ و طالبات کے قیمتی وقت کے صیاع کو بھی روکا جاسکیں۔

ٹیکس میں چھوٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ بجٹ میں نجی سکولوں کو بہت جگہوں پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے اور ان پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ یا ٹیکس نہیں ڈالا گیا ہے تاہم کمیٹی ان معاملات پر بھی غور کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ نیجی سکولز کو احساس پروگرام میں حصہ دینے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ساتھ اس حوالے سے خصوصی بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے یونیورسٹیز کے طلباء مستفید ہو رہے ہیں اور اگر کوئی قانونی پیچیدگی نہ ہو تو وفاق ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں