کورونا مریض کے مسلسل 2 ٹیسٹ منفی آنے کی شرط ختم ہو کر دی گئی 58

کورونا مریض کے مسلسل 2 ٹیسٹ منفی آنے کی شرط ختم ہو کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا مریض کے مسلسل 2 ٹیسٹ منفی آنے کی شرط ختم ہو کر دی گئی ہے۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلے ہسپتال سے گھر بھیجنے کے لئے مریض کا ایک اور ٹیسٹ کیا جاتا تھا،

اس میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، اس لئے اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جن افراد میں کورونا علامات ختم ہو جائیں گی،

انہیں فوری طور پر گھر بھیج دیا جائے گا۔ مزید بات کرتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے کورونا ایڈوائزری اور ٹیکنیکل گروپ نے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری سنا دی ہے

جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے تو شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔کورونا ایڈوائزری اور ٹیکنیکل گروپ کے ڈاکٹروں اور پروفیسروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں دوبارہ وائرس کی منتقلی کے حوالے سے جانچ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ اگر کیسز کی تعداد کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا کے ٹیسٹوں کی تعداد میں بتدریج کمی سامنے آئی ہے، گزشتہ روز محض 21033 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پاکستان میں میں کورونا کے 3138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 99 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے کیسز میں کمی ریکارڈ کی جا رہی جو کہ ایک خوش کن خبر ہے تاہم اس کی ایک بڑی وجہ کورونا کے ٹیسٹوں میں بتدریج کمی بتائی جا رہی جس سے نئے کیسز کم تعداد میں منظر عام پر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں