پولیس جوانوں کی ویلفیئر کے لیے وسائل کی کمی کو آ ڑے نہیں آ نے دیا جائے گا ڈی پی او ڈیرہ 41

پولیس جوانوں کی ویلفیئر کے لیے وسائل کی کمی کو آ ڑے نہیں آ نے دیا جائے گا ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس جوانوں کی ویلفیئر کے لیے وسائل کی کمی کو آ ڑے نہیں آ نے دیا جائے گا ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد محمود ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس سر براہ کیپٹن (ر)واحد محمود کا ٹریفک وارڈن پولیس کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا

جس کے تحت ٹریفک وارڈن کے جوانوں کو سورج کی تپش سے بچنے کے لیے چھتریاں لگا دی گئی ہیں تاکہ وارڈن پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی انجام دینے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ ہو۔ ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایات پر انچارج ٹریفک نے

ڈیرہ کے تمام ٹریفک وارڈن کے پوائنٹس پر چھتریاں تقسیم کی ہیں۔اس موقع پرضلعی پولیس سر براہ نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے مابین باہمی تعلقات کو خوشگوار بنانے کے لیے ہمیں محکمے کے اندر مثبت تبدیلیاں پیدا کرنا ہونگی

تا کہ عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ کر کے سہی معنوں میں عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔چھتر یاں لگانے کا مقصد ٹریفک وارڈن کے اہلکاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کیونکہ تپتی تیز دھوپ میں فرائض منصبی ادا کرنے والے اہلکاران گرمی سے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں

اس لیے تمام اہلکاروں کی حفاظت ہم پر لازم ہے جس سے ہم کسی طور پر بھی غافل نہیں ہیں اور پولیس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ یہی اہلکار ہمارے اصلی ہیروز ہیں جو دن رات سڑکوں پر سخت سردی اور گرمی کی پرواہ کیے بغیر اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں