بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کورونا اسکر یننگ کو مزید سخت کرنے کے لئے نئی ہدایات جاری 55

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کورونا اسکر یننگ کو مزید سخت کرنے کے لئے نئی ہدایات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کورونا اسکر یننگ کو مزید سخت کرنے کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں ،تفصیلات کے مطابق کورونا وائس کی روک تھام کے لئے سول ایویشن نے مزید اقدامات سخت کردیئے او رنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ،

نئی ٹریول ایڈوائزی پر عمل درآمد لازمی قرار دیاگیا ہے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ حدود میں داخل ہوتے وقت مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی

اور بیروں ملک جانے والے مسافروں کی چیک ان سے قبل بھی مکمل طبی جانچ ہوگی ،سول ایوی ایشن کے مطابق بورڈنگ کارڈ کے اجراءسے قبل بھی مسافروں کی جدید خود کار تھرمل اسکینر سے اسکریننگ کی جائے گی ،مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانے کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے جائیں گے ،

سی اے اے کے مطابق بورڈنگ سے قبل فائنل ڈیسک پر مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال اور ٹریولنگ ہسٹری سے متعلق پوچھا جائے گا ،مشتبہ مسافروںکو سفر کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی جہاز میں سوار ہوگا ،

نئی ٹریول ایڈوائزی کے مطابق مسافروں سے 96 گھنٹے قبل تک کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی طلب کیا جانا زیر غور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں