عوام نے بینکوں سے گھروں ،گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی خریداری کے لئے قرض لینا ہی بند کردیا 71

عوام نے بینکوں سے گھروں ،گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی خریداری کے لئے قرض لینا ہی بند کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مہنگائی ،بے روزگاری اورآمدنی میں کمی کے باعث عوام نے بینکوں سے گھروں ،گاڑیوں اور دیگر اشیاءکی خریداری کے لئے قرض لینا ہی بند کردیاہے ،جبکہ کریڈٹ کارڈ پر خریداری بھی کم ہوگئی ہے ،

بینک سیکٹر کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران عوام کی طرف سے گاڑیوں ،گھروں اور گھریلو اشیاءکی خریداری کے لئے بینکوں سے لئے قرض کے حجم میں اضافے کی بجائے 257 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گی ہے ،

عوام میں نئی خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ کا استعمال بھی کم ہورہا ہے ،کریڈٹ کارڈ کا استعمال کم ہونے کے باعث بینکوں میں اس شعبے سے وابستہ ملازمین اور افسران میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں