دو روزہ لاک ڈاﺅن ،لاک ڈاﺅن کے باعث تجارتی مراکز بند رہے 51

دو روزہ لاک ڈاﺅن ،لاک ڈاﺅن کے باعث تجارتی مراکز بند رہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں دو روزہ لاک ڈاﺅن ،لاک ڈاﺅن کے باعث تجارتی مراکز بند رہے تاہم بعض مقامات پر تجارتی مراکز جزوی طور پر کھلے رہے ،دکانیں کھولنے پر ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور تاجروں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا،

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی آمد پر تاجر دکانیں بند کرکے چلے جاتے تھے تاہم ان کے جانے کے بعد دکانیں کھول دی جاتی رہیں ،بعض مقامات پر شام کے بعد بھی دکانیں مکمل طور پر کھلی رہیں ،شہر میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابررہی ،

شہر سمیت بعض ملحقہ علاقوں میں دکانیں جزوی طور پرکھلی رہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاﺅن کی ہدایات جاری کی گئیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں