ملزمان نے اپنے مخالف پر تشدد کرکے اس کے دانت توڑ ڈالے 66

ملزمان نے اپنے مخالف پر تشدد کرکے اس کے دانت توڑ ڈالے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اراضی کے تنازع پر ملزمان نے اپنے مخالف پر تشدد کرکے اس کے دانت توڑ ڈالے ،تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود الحمد دھا گہ ملز درابن خورد کے قریب

ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے اپنے مخالف محمد شفیع ولد عبدالمنان قوم استرانہ سکنہ کڑی شموزئی کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے زدوکوب کرکے اسے شدید زخمی کردیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے ،

زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان طارق جمیل ولد شیر شاہ اور طاہر جمیل ولد طارق جمیل اقوام استرانہ ساکنان کڑی شموزئی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں