اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت 141

اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت

کراچی:اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی حملے میں استعمال کی جانے والی کار کا معمہ بھی حل ہوگیا۔

اس حوالے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں تعینات راجہ عمر خطاب نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ بھی اسی کے نام پر ہے جسے چند روز قبل اس نے اپنے نام ٹرانسفر کرائی تھی۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں نے جو گاڑی استعمال کی تھی وہ ان کے ہی نام تھی جبکہ چینی قونصل خانے پر کیے جانے والے حملے میں بھی جو گاڑی استعمال کی گئی تھی وہ بھی کلیئر تھی اور اس واقعہ میں بھی دہشت گردوں نے گاڑی خرید کر استعمال کی تھی۔

انہوں ںے مزید بتایا کہ دہشت گردی کی واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی مارے جانے والے دہشت گرد سلمان نے کچھ عرصہ قبل ہی کار ساز کے قریب واقع ایک شو روم سے خریدی تھی جہاں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے ، گاڑی کے کاغذات پر دہشت گرد سلمان کا نام، ولدیت اور پتا درج ہے۔

Pakistan Stock Exchange attack accused arrest

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں