آئے روز نئی نئی موشگافیاں حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں،مولانا فضل الرحمٰن 71

آئے روز نئی نئی موشگافیاں حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں،مولانا فضل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کو ایک واضح سمت دینا پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ومفاد کو مدنظر رکھ کر بحیثیت ملک وقوم ایک نکتہ

پر یکجا ہونا ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل سیلکٹیڈ کی ترجیحات اور پسندو ناپسند ملک کے استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کی سوچ رکھنے والوں کی

حکمت عملی سے متصادم ہیں۔ میڈیا پر سعودی عرب چین اور دیگر ممالک کے بارے میں آئے روز نئی نئی موشگافیاں حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں جس سے دنیا کے ممالک اور خصوصا ہمارے دوست ممالک
میں بھی تشویش جنم لیتی ہے اور عوام بھی پریشان ہوتے ہیں۔ ہمارا ملک اقوام عالم اور مسلم امہ میں اپنی ایک شاندار شناخت رکھتا تھا جسے نااہل لاڈلہ اور اسکی ٹیم تباہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر متعدد

ممالک کے دوستانہ گروپس میں ردوبدل کا اگر جائزہ لیا جائے تو وہاں کے ممالک اپنے عوام اور ریاست کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دوستی اور تعلقات کی نئی گروپ بندی کررہے ہیں جبکہ ہمارے ملک پر

مسلط کردہ نااہل سیلکٹیڈ حکمران اپنی نااہل ٹیم کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اقوام عالم سے تعلقات دوستانہ مراسم کے قیام میں مصروف ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پہلے دن سے یہی موقف اختیار کیا تھا کہ اس
لاڈلے کی ہمدردیاں اور پشت پناہی وہ ممالک اور قوتیں کررہی ہیں جو پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی

مفادات کے یکسر مخالف ہیں اور آج متعدد اہم ایشوز پر خارجہ محاذ پر پاکستان کی تنہائی ہمارے اسی موقف
کی تائید کے ثبوت کے طور پر پوری قوم کے سامنے واضح ہوگئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں دیگر عوامل کیساتھ ساتھ ٹرانسمیشن لائن کی بوسیدہ صورتحال اور دیگر

سسٹم کی کمزوری بھی اہم وجہ ہے۔ سابقہ دور حکومت میں نئے بجلی گھروں کی تعمیر اور سی پیک کی مد میں ملنے والے بجلی گھر کے قیام سے نیشنل گرڈ میں بجلی کی کمی کا اب کوئی مسئلہ نہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ ہمارا بجلی کی

ترسیل کاسسٹم اتنا پرانا اور کمزور ہے کہ وہ مطلوبہ لوڈ برداشت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا لہذا اب سسٹم کو اپ گریڈ کرنے نئی ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں