پی آئی ے کی مسافروں کو کرایوں میں کمی کے ساتھ  سپر بمپر آفر 842

پی آئی ے کی مسافروں کو کرایوں میں کمی کے ساتھ  سپر بمپر آفر

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے ساتھ سپر بمپر آفر متعارف کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے ساتھ سپر بمپر آفر متعارف کروادی۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے لاہور یا اسلام آباد 20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7388 روپے کردیا گیا، اور دو طرفہ کرایہ 13521 روپے مقرر کیا گیا ہے، 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8435 روپے اور  دوطرفہ کرایہ 15085 روپے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں