میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری دے دی گئی 72

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری ،پندرہ ستمبر سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکول کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،

کورونا کے باعث مارچ سے ملک بھر کے سرکاری وغیر سرکاری میڈیکل کالجز اور نرسنگ کالجز اور ڈینٹل کالجز بند تھے ،تاہم وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ سکولز بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کی ہدایات کی ہیں ،طلباءوطالبات کو کورونا ایس او پیز کے تحت آنے کی ہدایات کی گئی ہیں ،سرکاری اور غیر سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز کی انتظامیہ نے پندرہ ستمبر سے کھولنے کے حوالے سے طلباءوطالبات کو آگاہ کرنا شروع کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں