سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت 66

سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں جانوروں بالخصوص بکری‘گائے اور بھینس وغیرہ کو ڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذریعے جانوروں کے پیٹ میں داخل ہوکر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثرکرسکتے ہیں جبکہ ان جانوروں کی زندگیوں کو بھی خطرے سے دوچار کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ زہرکے چھڑکاﺅکے بعد گوڈی یا بار ہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہر کا اثردیر تک برقراررہے‘سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے اور اس دوران کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جائے‘گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگرسپرے کردیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں