خلوص محبت کا پیپا” 164

خلوص ومحبت کا ”پیپا”حنیف پیپا بھیا داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد حنیف عرف پیپا المعروف پیپا بھیا بقضائے الہٰی وفات پا گئے ہیں

پیپا بھیا گزشتہ کچھ عرصہ سے گردوں اور مہروں کے عارضہ میں مبتلا تھے کچھ دنوں قبل انہیں علاج کی غرض سے پشاور لے جایا گیا تھا جہاں پر ان کا کامیاب آپریشن ہو گیا تھا لیکن بیماری ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ۔

حنیف پیپا پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ،وہ ضلع ممبر بھی رہے اپنے سیاسی کیرئیر میں انہوں نے لوگوں کی بے پناہ خدمت کی اور اسی خدمت کے جذبے کے پیش نظر انہیں لوگ محبت اور خلوص کا پیپا قرار دیتے تھے جس وجہ ست ان کا نام بھی پیپا پڑگیا

ان کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. کل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ میں سوگ ہو گا. کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو گا. سردار قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں