تیز رفتار خونی چنگ چی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق 151

تیز رفتار خونی چنگ چی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملتان روڈ پر مریالی موڑ کے قریب تیز رفتار خونی چنگ چی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا

،چنگ چی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،نامعلوم چنگ چی ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودملتان روڈ مریالی موڑ کے قریب تیز رفتار چنگ اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان محب اللہ ولد حاجی قاسم شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ،چنگ چی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں