خود کار ڈرافٹ 31

” گلگت بلتستان والی میٹنگ میں فوج نے وزیراعظم کو نہیں بلایا ہو گا ، اس لیے نہیں گئے “ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حیران رہ گئے

لاہور پارلیمانی رہنماﺅں کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کی خبریں اس وقت میڈیا میں گرم ہیں اور گزشتہ روز تو اس حوالے سے شیخ رشید نے بڑے دعوے بھی کیے اور ن لیگ کی جانب سے اس کی تردید کی گئی لیکن اب وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان کے اس میٹنگ میں نہ ہونے کی ایسی منطق پیش کر دی ہے جس نے عوام کو شدید حیرت میں مبتلا کر کے رکھ دیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شیخ رشید نے سینئر خاتون صحافی ”غریدہ فاروقی “ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے پارلیمانی رہنماﺅں کی عسکری قیادت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” تنقید ہو رہی ہے کہ اگر وہ میٹنگ گلگت بلتستان کے حوالے سے تھی تو اس میں وزیراعظم کیوں نہیں تھے ؟“

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

شیخ رشید نے کچھ سوچنے کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وہ میٹنگ میں نہیں تھا تو اس کی مرضی ہے ، وہ وزیراعظم ہے ،نہیں آئے ، اس کو فوج نے بلایا نہیں ہو گا ،، وہ وزیراعظم ہیں انہوں نے جو مناسب سمجھا ہو گا وہ فیصلہ ہو گا ۔“یاد رہے کہ ایک روز قبل شیریں مزاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے میٹنگ کے دوران یہ سوال پوچھا تھاکہ عسکری قیادت کے ساتھ پارلیمانی رہنماﺅں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی سربراہی وزیراعظم کیوں نہیں کر رہے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگی قیادت کی آرمی چیف کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے تو ون ٹو ون ملاقات بھی کی تھی ۔ تاہم بعدازاں احسن اقبال نے ون ٹو ون ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رہنماﺅں کی ملاقات میں وہ موجود تھے لیکن ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی ۔

”اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پھر ۔۔۔“جمعیت علماءاسلام نے زور دار اعلان کر دیا

اس سب کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تھی جس پر محمد زبیر نے بھی تصدیقی بیان جاری کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس ملاقات کا نوازشریف یا مریم نوا ز سے کوئی بھی تعلق نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں