خود کار ڈرافٹ 79

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1800 روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 1931ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800روپے اور 1543روپے کا اضافہ ہوگیا.

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99623روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000روپے کم رہی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 1300اور دس گرام چاندی کی قیمت 85روپے 74پیسے کے اضافے سے 1114روپے 54پیسے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں