کامران اکمل 100 اسٹمپڈ کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے 66

کامران اکمل 100 اسٹمپڈ کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

کراچی: کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپنگ کی سنچری مکمل کرنے کا کارنامہ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی 86 اسٹمپنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،سری لنکا کے کمارا سنگارا 60،بھارتی دنیش کارتھک 59 جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد 52 پلیئرز کو اسٹمپڈکر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں