خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں، شہبازگل 63

خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں، شہبازگل

اسلام آباد: معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے جلسہ میں حکومت جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کوپینے کا صاف پانی، ماسک اورہینڈ سینیٹائزرمہیا کرے گی۔

ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ ہرحال میں اپنے عوام کی سہولت اورکورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔ خاندانی کرپشن کے بچاؤ کی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا جس کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں