نواز شریف نے پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے سے خطاب نہیں کیا 76

نواز شریف نے پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے سے خطاب نہیں کیا

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیراہتمام دوسرے جلسے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے وڈیو لنک خطاب نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رکاوٹوں پر پی ڈی ایم قیادت نے رائے دی کہ وہ فی الحال خطاب نہ کریں،کچھ رہنماؤں نے موقف اپنایا وہ بیانیہ نرم کریں اورتنقید وفاقی حکومت تک محدود رکھیں۔ واضح رہے نوازشریف نے گذشتہ خطاب میں عسکری قیادت پر تنقید کی تھی۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے نواز شریف نے گلے میں تکلیف کے باعث خطاب نہیں کیا، آئندہ جلسوں سے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں