خود کار ڈرافٹ 73

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ڈالرسے گھٹ کر1874 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور86روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر112000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96022روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1011روپے 65پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں