گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن 52

گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان:محمد عرفان مغل سے

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے گلگت بلتستان کے الیکشن میں عریاں دھاندلی کی جا رہی ہے حکمراں جماعت سرکاری وسائل سے لوگوں کو آٹا کے تھیلے اور لیٹر ہیڈ پہ مشیر بنا کر لوگوں ضمیر خرید رہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس ہے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینل 24 نیوز بند ہے پاکستان میں میڈیا کو دبایا جا رہا ہے ہمارے میڈیا کے دوسرے دوستوں پر بھی تلوار لٹک رہی ہے پابندی سے یہ دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ جمہوری حکومت میں آمرانہ اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

کراچی انکوائری پر کہا کہ انکوائری کرنا زمہداروں کو عیدوں سے مقدمہ درج کرنا اچھا پہلو ہے لیکن یہ کہنا کہ جزبات میں ا کر یہ اقدام اٹھایا گیا تو یہ مضحکہ خیز ہے
ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کوئی غلط بات نہیں کی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشاورت کے بعد فوج کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلکٹڈ حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی تباہی کر دی۔ سعودی عرب جیسا دوست ملک ناراض ہے۔ یواے ای اپنی دی ہوئی امدادی رقوم واپس مانگ رہا یے۔سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ملک میں کمرتوڑ مہنگائی نے شہریوں کا جینا محال بنا دیا ہے۔

ہر شعبہ زندگی میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔سیاسی رواداری ختم اور عدم برداشت کا رجحان بڑھ گیا ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کی اچانک وفات اور سانحہ شاہ اجمل میں 22 شہریوں کی ناگہانی موت پہ گہرے رنج و غم کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں