چینی، ٹماٹر اور آلو کے سنچری بنانے کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کا ٹرپل سینچری عبور ہونے کا سلسلہ برقرار 45

چینی، ٹماٹر اور آلو کے سنچری بنانے کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کا ٹرپل سینچری عبور ہونے کا سلسلہ برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چینی، ٹماٹر اور آلو کے سنچری بنانے کے ساتھ ہی مرغی کے گوشت کا ٹرپل سینچری عبور ہونے کا سلسلہ برقرار ، شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ڈیرہ انتظامیہ منگائی پر قابو پانے پر مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ،ڈیرہ انتظامیہ کی مہنگائی کے خلاف اقدامات صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے

جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں.مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا مرغی کا گوشت 300 روپے کلو سے 320 روپے اور اب 350 روپے ،آلو 110 سے لیکر 120 روپے کلو، چینی 105 روپے سے لیکر 110روپے تک ٹماٹر 140 روپے کلو سے 160 روپے تک فروخت ہورہے ہیں

،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے لگائے گئے سستا بازار میں جو چیزیں فروخت ہورہی ہیں انکی کوالٹی بھی معیاری نہیں ہے

اس لیے عوام گھریلو استعمال کی متعدد اشیاءسہولت بازار کی بجائے عام بازاروں سے مہنگے داموں پر خریدنے پر مجبور ہیں، مہنگائی سے تنگ عوام نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کا تدارک مستقل
بنیادوں پر کیا جائے تاکہ مہنگائی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں