شادی میں شرکت کے لئے جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ،تیس سالہ نوجوان جاں بحق 140

شادی میں شرکت کے لئے جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ،تیس سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شادی میں شرکت کے لئے جانے والی تیز رفتار کار الٹ گئی ،تیس سالہ نوجوان جاں بحق،3بھائیوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے رہائشی افراد شادی میں شرکت کیلئے ڈیرہ سے کلاچی جارہے تھے کہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب کارکا ٹائر پھٹ گیاجس کے باعث کار ڈرائیور سے بے

قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار سلیمان ولد عبداللہ جا ن سکنہ شیخ یوسف نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عرفان اللہ ،سبحان اور فرحان پسران عبدالرحمن سکنہ ٹانک اڈا،

وسیم ولد کلیم نواز بستی درکھانوالی اور گاڑی کا ڈرائیور عثمان ولد خان زمان سکنہ بستی کنیرانوالی شیخ یوسف اڈاشدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں