60

ٹانک زام کی تعمیر خطے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اسود کنڈی

پشاور…(پریس کلب کے سامنے) ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم اور سینئر سیاست دان وحید خان کے بیٹے اور شاہ عالم کے رشید خان اور قاسم خان کے بھتیجے میڈیکل اسٹوڈنٹ اور ایڈورڈز کالج کے گریجویٹ اسود خان کنڈی کا پشاور پریس کلب کے سامنے میڈیا سے اظہار خیال۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی الیکشن لڑنے کے وسائل رکھتے ہیں لیکن اپنے علاقے کے حقوق کے لیے وہ آخری سانس تک آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے ضلع ٹانک کے ایک بڑے مسئلے “ٹانک زام ڈیم” کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں کچھ حد تک پیشرفت ہوئی لیکن اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کی جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت سے کافی پُرامید ہیں اور سردار علی امین گنڈاپور سے گزارش کرتے ہیں کہ اس معاملے پر عوام کو اعتماد میں لیں تاکہ وہ آیندہ بھی پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھ سکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیم ٹانک کی عوام کے لیے بہت معنی رکھتا ہے ۔

اس ڈیم کے بننے سے بہت سے غریب گھرانوں کا چولہا جلے گا،روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،بجلی کے مسائل حل ہوں گے، پانی کے مسائل ہوں گے غرض یہ کہ اس ڈیم سے لوگوں کی بہت ساری محرومیاں ختم ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا کیمپین چلانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس کے ذریعے وہ ٹانک کی عوام کی آواز حکومت تک پہنچانے کی کوشش کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں