عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ 49

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1866 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور428روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 113200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97050 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1230روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے 72پیسے بڑھکر 1054روپے 52پیسے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں