48

اپوزیشن کو پشاور جلسے سے عوام کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پشاور میں جلسہ کرکے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ پشاور عمران خان کا شہر ہے، 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے پشاور کی 4 میں سے 4 اور 2018 میں 5 میں سے 5 نشستیں اپنے نام کیں، انشاءاللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے۔ اپوزیشن جلسہ کرکے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی اور شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 13 اعشاریہ 39 فیصد ہوگئی ہے ، مسلم لیگ نواز کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن اعلان کر دیا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار ہے کہ پشاور جلسہ ضرور ہو گا۔ دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پیش نظر شہر میں‌ جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں