خود کار ڈرافٹ 94

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے11 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گائوں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا، زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین، چار بچے شامل ہیں۔ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں