کراچی: معروف ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، یوٹیوب پر ڈرامہ کے اردو چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
اس حوالے سے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریاد منتے نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ یوٹیوب پر ہمارے ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے ارطغرل غازی کی مقبولیت کا یہ نیا سنگ میل طے ہونے پر سیریز کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔
عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔
We've passed 10 million subscribers on our Urdu Ertugrul channel on @YouTube – Thanks to all the fans around the world and to everyone who has contributed to the success. We're just getting started. #Eyvallah pic.twitter.com/JvpK7Lh1LN
— Riyaad Minty (@Riy) November 23, 2020
واضح رہے کہ ٹی آر ٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل کے سبسکرائب کرنے والوں کے ہے جو دوتہائی یعنی 66 فیصد بنتی ہے۔ یعنی اس اعتبار سے یہ سیریز اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔