سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، شبلی فراز 76

سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد منصوبے کی اہمیت کو کم کرنا ہے۔

سی پیک چیلنجز، مواقع کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے، سی پیک میں زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو بھی شامل کیا، معیشت کی بہتری کیلئے سی پیک منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی اور دیگر منصوبوں پر اکنامک زون سے بہت فائدہ ہوگا، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، اور اس کے ذریعے پاکستان خطے میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد منصوبے کی اہمیت کو کم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں