موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا 73

موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا

کراچی: صنعتی شعبے نے موسم گرما کے دوران گیس کی فراہمی سے متعلق حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

کراچی کے سرفہرست صنعتی علاقے کی تنظیم کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں کی جانب سے وفاقی وزارت توانائی کو ارسال کردہ خط میں پیشگی تحفظات آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں کاٹی نے کے الیکٹرک کے موجودہ پاور پلانٹس کو مطلوبہ مقدار اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی پر زور دیاہے اور کے الیکٹرک کو موسم گرما میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی کیلئے گیس کی مطلوبہ فراہمی کو ضروری قراردیاہے۔ اس حوالے سے کاٹی نے ایس ایس جی سی اور کے الیکٹرک کے درمیان (جی ایس اے) معاہدہ کراچی کے لیے ناگزیرقرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں