امریکا کی خوبرو اداکارہ پُراسرار طور پر ہلاک

امریکا کی خوبرو اداکارہ پُراسرار طور پر ہلاک

پورٹ لینڈ: معروف امریکی اداکارہ جسیکا گیمبل پُراسرا طور پر اپنے گھر کے واش روم میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ماضی کی مقبول اداکارہ جسیکا گیمبل اپنے گھر کے واش روم میں مردہ پائی گئی ہیں۔ 38 سالہ جسیکا نے 1999 میں الیکشن نامی ڈرامے میں ایک مقبول کردار نبھا کر ملک بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔ Corel Draw X7 Crack

جسیکا گیمبل اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر فزیشن بھی تھی اور اپنی تعلیم اور اسپتال میں پریکٹس کے باعث اداکاری سے دور ہوگئی تھیں۔ اُن کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال سے واپسی کے بعد وہ کپڑے تبدیل کرنے واش روم گئی تھیں کافی دیر واپس نہ آنے پر دروازہ توڑا تو اداکارہ کو مردہ پایا۔

جسیکا گیمبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ امریکا کی شوبز شخصیات نے اداکارہ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں