افغانستان میں سپریم کورٹ کی 2 خاتون ججز حملے میں ہلاک 103

افغانستان میں سپریم کورٹ کی 2 خاتون ججز حملے میں ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، ہلاک ہونے والی خواتین میں1 خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1 ملازم شامل ہیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں