123

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ شر پسند رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں