اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکاراوربھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑکوعیاں کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا، مودی حکومت کے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی بات کی تھی، بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگوسے بھارتی میڈیا اورمودی سرکارکا ناپاک گٹھ جوڑافشا ہوگیا اورپاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
In 2019, I spoke at UNGA on how India’s fascist Modi govt used the Balakot crisis for domestic electoral gains. Latest revelations from communication of an Indian journalist, known for his warmongering, reveal the unholy nexus between the Modi govt & Indian media
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کوغیرمستحکم کرنے کا باعث بنی، بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا تھا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
Indian sponsorship of terrorism in Pakistan, its abuses in IIOJK & a 15-year Indian global disinformation campaign against us all stand exposed. Now India's own media has revealed the dirty nexus that is pushing our nuclearised region to the brink of a conflict it cannot afford.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2021
وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے اوربالاکوٹ پرمناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا، اس کے باوجود مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسندریاست بنانےکا کام جاری رکھا۔ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہو۔