ٹانک سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا دورہ 57

ٹانک سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا دورہ

( عمران خان ) ٹانک سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا دورہ سکول کے طلباءو طالبات میں کتابیں اور تحائف تقسیم کئےعلاقہ میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائےجا رہے ہیں

تاکہ یہاں کے بچے چاہے انکا تعلق کسی بھی کیمیونٹی سے ہوتعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کے قابل ہوسکیں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے جمعرات کے روز کرسچن ہسپتال میں قائم ڈاکٹر اولا میموریل مڈل سکول کا خصوصی دورہ کیا سکول آمد کے موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم اور ایڈمنسٹریٹر وسیم نے انکا استقبال کیا جبکہ بچیوں اور بچوں نے سیکٹر کمانڈر کو ہار پہنائے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے سکول کے تمام کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کیا

انہوں نے سکول کے طلباء اور طالبات سے ملاقات کی اور ان میں کتابیں تقسیم کیں کرسچن ہسپتال ٹانک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہیں ٹانک جیسے پسماندہ علاقہ میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کی جانیوالی کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا ڈاکٹر اولا سکول کا دورہ اور بچوں کو کتابیں فراہم کرنا علم کی روشنیاں بانٹے کی ایک کڑی ہے مذکورہ سکول کا قیام2011 میں عمل میں لایا گیاجسکا بنیادی مقصد کرسچن ہسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے عیسائی اور مسلمان کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم کے بنیادی زیور سے روشناص کرانا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کا مفید شہری بن سکیں ان کا مذید کہنا تھا

کہ کرسچن ہسپتال تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تمام کمیونٹیوں کے لئے پیچھلے 152 سالوں سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ایف سی اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا کرسچن کمیونٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مذکورہ سکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کا طالبعلم علیشاہ جو کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہے نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے سکول کے دورہ کو خوش آئند قرار دیتے ہو خوشی کا اظہار کیا اور انسائیکلو پیڈیا کی کتاب فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں