ضلع ٹانک میں جرائم کا صفایا کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری 70

ضلع ٹانک میں جرائم کا صفایا کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

( عمران خان ) 2 مجرمان اشتہاری گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمدتفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں ہر قسم کے جرائم کا صفایا کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات کیمطابق ڈی۔ایس۔پی رورل روخانزیب خان کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ گل امام نعمت اللہ شاہ خان

نے کومبنگ گشت اور سرچ آپریشنز کے دوران 2 مجرمان اشتہاریوں (1) رحمت اللہ ولد عالمگیر سکنہ میربازی مطلوبہ بحوالہ مقدمہ نمبر 176/20 جرم 149-148-410-324-379 PPC اور (2) فرحت اللہ ولد منور خان سکنہ تجوڑی مطلوبہ بحوالہ مقدمہ نمبر 2/21 جرم 149-148-PPC 337A(2) کو گرفتار کرلیاگیا اندریں سلسلہ 1 عدد رائفل 303 بور،

3 عدد پستول 30 بور، 39 عدد کارتوس اور 50 گرام ہیروئن بھی برآمد کرلئےگئے علاوہ ازیں 8 افراد کیخلاف کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئ اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ 7 اہم مقامات اور 21 موٹرسائیکل بھی چیک کئےگئے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں