عارف اللہ نے اربن فارسٹری قریشی موڑ کا دورہ 90

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عارف اللہ نے اربن فارسٹری قریشی موڑ کا دورہ ۚ

( عمران خان ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عارف اللہ نے اربن فارسٹری قریشی موڑ کا دورہ کرکے وہاں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ اربن فارسٹری کے مقام کی دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ڈی سی نے کہا کہ حکومتی پراپرٹی کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے متعلقہ محکمے اپنے فرائض سرانجا م دیں اور کوتاہی سے اجتناب کریں۔ بعدا زاں ڈپٹی کمشنر

نے قریشی موڑ چوک کے معائنہ کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سمیر حسین لغاری کو متعلقہ محکمہ کو متحرک کرکے اس کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں