ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی 59

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی

( عمران خان ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹانک سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و سماجی پارٹیوں اور تنظیموں کے مشران کا اہم اجلاس ٹانک اتحاد کے سربراہ حاجی زمان بیٹنی خشت بھٹہ پر منعقد ہوا

جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت سے ڈی ایچ کیو ٹانک کی حالت زار بدلنے کے لئے عملی جدوجہد کی جائے گی صوبائی وزراء اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان سے ملاقات کے لئے پلان تشکیل دیا

جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ڈی ایچ کیو ٹانک کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی عمل میں لائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں