گجرات میں اسپتال کے ڈاکٹرز کے 2 گروپوں میں تصادم، 5 زخمی 62

گجرات میں اسپتال کے ڈاکٹرز کے 2 گروپوں میں تصادم، 5 زخمی

گجرات: عزیز بھٹی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی جب کہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے 5 ڈاکٹر زخمی ہوئے، جب کہ فائرنگ سے اسپتال میں خوف وہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی، اور اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو باہر نکال دیا گیا، جب کہ 5 ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں اور لواحقین کو دوسرے اضلاع میں شفٹ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں