ٹانک کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو کیٹگری بی دیکر اپ گریڈ کیا جائے 78

ٹانک کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو کیٹگری بی دیکر اپ گریڈ کیا جائے

( عمران خان ) ٹانک کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو کیٹگری بی دیکر اپ گریڈ کیا جائے ضلع کا اکلوتا ہسپتال کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی اہلیت نہیں رکھتا ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے،حاجی زمان بیٹنی

تفصیلات کے مطابق ٹانک عوامی اتحاد کے سربراہ زمان بیٹنی نے کہا ہے کہ ضلع کے اکلوتے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے سٹاف کی کمی اورعدم سہولیات کے باعث کٸ قیمتی جانیں ضاٸع ہو چکیں ہیں صحت کی سہولیات فرایم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ٹانک اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سرائیکی اتحاد کے سربراہ رمضان شوری پی پی پی

کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ سراٸیکی قومی تحریک کے چیرمئن معوذ آرائیں ٹانک ویلفیٸر سوسائٹی کے تحصیل صدر صنم گل تتور سابق یوسی ناظم اشرف بلوچ غلام شاہین سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی زمان بیٹنی کا کہنا تھا کہ ٹانک 1992 میں ضلع بنا لیکن صحت کے سہولیات اس میں تحصیل کی سطح کے بھی موجود نہیں کیٹگری سی کے ہسپتال میں بھی سٹاف کی انتہائی کمی ہے جس کے باعث ایک نرس تین وارڈز میں ڈیوٹی دینے

پر مجبور ہے ہسپتال میں 46نرسوں کی بجائے صرف 13نرسیں تعینات ہیں جبکہ 28 آسامیاں خالی ہیں اسطرح 17میڈیکل آفیسر کی آسامیاں خالی ہیں جبکہ ہسپتال کی صفائی کے لٸے صرف 9 سویپر بھرتی کئے گئے ہیں جن سے ہسپتال کی صفائی ممکن نہیں پیرامیڈکس عملے کی کمی کے باعث 2بجے کے بعد وارڈ چلانا اور آپریشن کرنا بہت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ لیبر روم کو چلانے کے لٸے اس وقت ہسپتال میں صرف 3خواتین ڈاکٹر تعینات ہے

جن سے 24گھنٹے لیبر روم اور گائنی وارڈ چلانا نا ممکن ہے حاجی زمان بیٹنی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے والا واحد ہسپتال ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی عمل میں لائی جائے جبکہ کیٹگری سی سے ہسپتال کو کیٹگری بی پر اپگریٹ کیا جائے اگر ہمارے مطابات تسلیم نہ ہوئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں