کوئی پارٹی نہیں ہورہی، رمشا خان ویڈیو بنانے پر ساتھی اداکار پر برہم 60

کوئی پارٹی نہیں ہورہی، رمشا خان ویڈیو بنانے پر ساتھی اداکار پر برہم

کراچی: ڈرامہ اداکارہ رمشا خان نے وائرل شدہ ویڈیو ’’پاوری ہو رہی ہے‘‘ کی طرز پر ویڈیو بنانے سے ہاتھ جوڑ کر انکار کردیا۔

’’ پاوری ہورہی‘‘ کے نام سے لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار بھی اپنی ویڈیو بناکر شیئر کررہے ہیں۔ ویڈیو بنانے کا جنون اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فنکار بھی اسی طرز پر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ رمشا خان نے ویڈیو بنانے سے معذرت کر لی ہے۔

اداکار عمر خان نے انسٹا پر ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکارہ مریم نور اور رمشا خان بھی موجود ہیں۔ اداکار نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ’’پارٹی گرل‘‘ کی طرح اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔

عمر خان نے ویڈیو میں اپنا اور مریم کا تعرف کروایا لیکن جب انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ رمشا بھی ہیں۔ بس یہ کہنا تھا کہ اداکارہ رمشا غصے میں آگئیں اور انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ خدا کا واسطہ ہے چپ ہوجاؤ، کچھ نہیں ہو رہا نہ ہی کوئی پارٹی ہو رہی ہے بلکہ صرف کام ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں