کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی 58

کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

کراچی: پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بنٹن اور سرفراز احمد نے کیا تاہم دونوں اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان سرفراز بھی 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیس احمد، نسیم شاہ، اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں