سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اہلیہ سمیت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اہلیہ سمیت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ڈیرہ ٹانک مین رو ڈپرایک موٹر سائیکل سوار لنک روڈ سے نمودار ہوا اور صبغت اللہ مغل کے موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے
صبغت اللہ مغل کے چیسٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں ان کی اہلیہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈائریکٹر فرخ جمیل اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق گل اور صحافیوں کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی
صبغت اللہ مغل اتوار کے روز صبح اپنے موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ٹانک کے معروف فوٹو گرافر حبیب اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے
صبغت اللہ مغل چیف ایڈیٹر اعتدال محمد عرفان مغل کے بڑے بھائی اور سماء،دنیاٹی وی کے رپورٹرز احمد نواز مغل اور احمد فراز مغل کے والد ہیں


ڈیرہ اسماعیل خان (سٹاف رپورٹر)بول نیوز نیٹ ورک کے بیوروچیف اور سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اور ان کی اہلیہ ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں کو شدید چوٹیں آئیں تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صبغت اللہ مغل اتوار کے روز صبح اپنے موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ٹانک جا رہے تھے جہاں انہوں نے ٹانک کے معروف فوٹو گرافر حبیب اللہ خٹک کی نماز جنازہ میں شرکت کرنا تھی اور لواحقیں سے تعزیت کا اظہار کرنا تھا۔

ٹانک روڈ پر چہکان کے قریب ایک لنک روڈ سے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار انتہائی تیزی کے ساتھ ڈیرہ ٹانک مین رو ڈپر وارد ہوا اور صبغت اللہ مغل کے موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث صبغت اللہ مغل اوران کی اہلیہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے اور دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ مخالف سمت سے آنے والا موٹر سائیکل محفوظ رہا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ان کی اہلیہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ صبغت اللہ مغل کے چیسٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ ان کے دانت بھی اس حادثہ میں متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا یا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈائریکٹر فرخ جمیل اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق گل اور صحافیوں کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی۔تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ صبغت اللہ مغل چیف ایڈیٹر اعتدال محمد عرفان مغل کے بڑے بھائی اور سماء،دنیاٹی وی کے رپورٹرز احمد نواز مغل اور احمد فراز مغل کے والد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں