عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کا سلسلہ جاری پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں



عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کا سلسلہ جاری، پاکستان میں بھی قیمتیں …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپےکا اضافہ ہوا جس کےبعدسونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

بزنس





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں