1

malala yousafzai announce to donate 3 Lakh Dollagr for girls education

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبا ملالہ یوسفزئی نے غزہ سمیت دیگر ممالک کی طالبات کیلیے 3 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کیلیے سرگرم سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے غزہ، سوڈان اور کانگو کیلیے تین لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

یہ عطیہ ملالہ فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا جائے گا جس کا مقصد غزہ، سوڈان اور کانگوں میں لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے حکومتوں سے لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا خیال رکھنے اور بچوں کے مستقبل کیلیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں سے ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں